ہمارے بارے میں

روزنامہ دیہات اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شائع ہونے والا قومی اخبار ہے ۔ جو حکومت پاکستان کی سینٹرل میڈیا لسٹ پر موجود ہے ۔ روزنامہ دیہات اسلام آباد قومی اور بین الاقوامی خبروں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کی لوکل خبروں اور زراعت سے وابستہ خبروں کو بھی نمایاں طورپر شائع کرتا ہے ۔ جاندار خبروں ، شاندار تبصروں اور بے لاگ تجزیوں کے باعث روزنامہ دیہات اسلام آباد قارئین کا خاص حلقہ اثر رکھتا ہے ۔ روزنامہ دیہات اسلام آباد کے چیف ایڈیٹر اشتیاق احمد عباسی ہیں جنہیں اس شعبے میں کام کا 27سالہ تجربہ حاصل ہے، جبکہ روزنامہ دیہات اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو انصر گوندل ایک سماجی اور کاروباری شخصیت ہیں ۔ روزنامہ دیہات اسلام آباد ، سیاست ، حالات حاضرہ ، صنعت ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر ، تعلیم پر اشاعت خاص بھی شائع کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ زراعت کے مختلف شعبوں کے حوالے سے کسانوں کی آگاہی کے لیے روزنامہ دیہات خصوصی ایڈیشن بھی شائع کرتا ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے خبروں کی اشاعت کے ساتھ ساتھ زراعت کے حوالے سے خصوصی ایڈیشبز کی اشاعت روزنامہ دیہات اسلام آباد کا خاص طرہ امتیاز ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ روزنامہ دیہات اسلام آباد ڈپلومیٹک سیکٹر کی نیوز کو بھی نمایاں طور پر شائع کرتا ہے اور پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک کے ایمبسٹرز کے خصوصی انٹرویو روزنامہ دیہات اسلام آباد میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ یوں قومی ، بین الاقوامی ، علاقائی اور زراعت کے حوالے سے خبروں کی الگ الگ نمایاں اشاعت کی وجہ سے روزنامہ دیہات سرکولیشن کے اعتبار سے وفاقی دارلحکومت سے شائع ہونے والا ایک موثر ترین روزنامہ ہے ۔

About Us

Daily Dehat Islamabad is a national newspaper published from the federal capital Islamabad. Which is on the Central Media List of the Government of Pakistan. Daily Dehat Islamabad publishes national and international news as well as local news of rural areas and news related to agriculture prominently. Due to lively news, excellent comments and unbiased analysis, Daily Dehat Islamabad has a special circle of readers. Ishtiaq Ahmed Abbasi is the Chief Editor of Daily Dehat Islamabad who has 27 years of experience in this field, while Anser Gondal, Chief Executive of Daily Dehat Islamabad is a social and business personality. Daily Dehat Islamabad also publishes special publications on politics, current affairs, industry, real estate sector, education and also publishes special editions of Daily Dehat for the awareness of farmers regarding various sectors of agriculture. In addition to the publication of news related to the promotion of economic activities, the publication of special editorials related to agriculture is a special distinction of Daily Dehat Islamabad.

پوسٹ شیئر کریں